اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو روک دیا

اسلام آباد /کوئٹہ (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو روک دیا۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21حب میں دوبارہ گنتی کے عمل کے خلاف سابق صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج انعام امین منہاس نے الیکشن کمیشن پاکستان کے 25 فروری 2026 کے پی بی 21حب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حْکم پر عملدرآمد روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ درخواست گزار کی جانب سے امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں