بلوچستان میں بدترین انارکی کے باعث سیاسی کارکن کا جان و مال محفوظ نہیں ، عارف سلیم کے گھر پہ دستی بم حملہ قابل مذمت ہے، اسلم بلوچ

کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کیچ میں نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی فنانس سیکریٹری عارف سلیم کے گھر پر دستی بم حملہ کی مذمت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک عارف سلیم اور ان کے کزن نعیم بلوچ کو جلد صحت یابی عطا کرے ، اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بدترین انارکی اور لاقانونیت کا شکار ہے جس کے باعث ہرطبقہ فکر بالخصوص سیاسی کارکن شدید عدم تحفظ کا شکار ہے سیاسی کارکن کا جان و مال اور گھربار تک محفوظ نہیں ہے اسلم بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ عارف بلوچ اور نعیم بلوچ کا علاج سرکاری خرچہ پر کی جائے اور سیاسی کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں