وزیر اعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، عسکری قیادت نے وزیراعظم کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج، افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شر پسند کارروائیوں کیلئے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے، افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کیخلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔
طالبان رجیم کی 74 سے زائد پوسٹیں مکمل تباہ، 18 پاکستان کے قبضے میں ہیں، آپریشن غضب للحق جاری رہے گا، ترجمان پاک فوج
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں سکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔
وزیراعظم نے سرحدی حملے پسپا کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

