بی بی سی نے نے ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کی خبر نشر کی ہے جس کے مطابق ایران کے رہبرِ اعلیٰ، آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی حکومت نے ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ ایران نے مقبوضہ علاقوں اور امریکی اڈوں پر شدید فوجی کارروائی کے آغاز کا عندیہ بھی دیا ہے۔
امریکی صدر نے رہبرِ اعلیٰ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر بمباری جاری رکھے گا، اور تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے اور مارے جانے والوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، سکیورٹی امور کے مشیر علی شامخانی اور پاسدران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شامل ہیں۔

