وزیراعظم شہبازشریف نےخطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جب کہ وزیراعظم کا دورہ روس ملتوی کردیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت علاقائی اور پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال پر جائزے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں علاقائی و خطے کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان کے خطے میں امن کے قیام کے لیے کرادر اور مختلف اقدامات زیر غور آئے اور افغانستان کی صورت حال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا اور ملک کی داخلی صورت حال اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلا کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دفتر خارجہ نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ آذربائیجان کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلا کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔
اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ خطے کی صورتحال اور فضائی اپریشن متاثر ہونے کے باعت دورہ کے ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو روم اور اٹلی میں ہونے والے چار ملکی وزراء داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی جس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین اور یونان کے وزراء داخلہ شریک ہوئے۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پولینڈ میں ہونے والے چھ فریقی وزراء داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت بارے بھی بریف کیا جس میں پاکستان اور پولینڈ کے علاوہ لیٹویا، فن لینڈ، ایسٹونیا اور لیتھوانیا کے وزراء داخلہ شریک تھے۔
وزیراعظم داخلہ نے بریفنگ میں کہا کہ دونوں کانفرنسز میں شریک ممالک نے پاکستانیوں کے لئے قانونی ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجراء پر اتفاق کیا، رکن ممالک نے یورپی ممالک کی جانب غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال میں 47 فیصد کمی لانے اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات پر پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے بریفنگ میں کہا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جلد ویزا کی شرط ختم کردیں گے، پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کی صلاحیت اور استعداد کار میں بہتری کے لئے یورپی یونین میں جلد از جلد پلان پیش کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کی کاشوں کو سراہا، ملاقات میں ملکی داخلی اور مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

