خالق آباد (پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں میرعبدالمالک لانگو، انجنیئرریاض لانگو، عنایت اللہ بابر، چیئرمین ذوالفقارعلی نیچاری، کامریڈعلی اکبرلانگو، محمدعلی لانگو، مقبول نیچاری، عبدالغفار لہڑی، پرویز بنگلزئی، زیرک خان لہڑی، آصف حنیف لانگو، حسنین بنگلزئی، عنایت اللہ بنگلزئی، چیئرمین علی خان لہڑی، میردھنی بخش لہڑی، مٹھا خان نیچاری، ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ری الیکشن کے تحت جوہان، نرمک گزگ کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات میں قائد بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو بھاری اکثریت سے انشاء اللہ کامیاب ہوگی فرزندء خالق آبادوقلات میرضیاءاللہ لانگو کی قلات ضلع بھر میں عوامی ترقیاتی اسکیمات اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ لانگو برادران حقیقی عوامی لیڈر ہے اس لیے تین ادوار میں مسلسل لانگو برادران کو بھاری عوامی مینڈیٹ ملی ہے قلات بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے اور مزید بھی کام جاری ہے سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر اسکیمات زمین پر موجود ہے اگر کوئی تعصب اور مخالفت کی عینک اتار کر دیکھیں تو ان عوام دوست اسکیمات سے انکار نہیں کرسکتا ہے صحت ،تعلیم، آب نوشی اسکیمات ہو یا سڑکوں کی تعمیر لانگو برادران کی کارکردگی کا اظہار ہے اس کے علاوہ ہزاروں بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا یہ سب ان کی بلا تفریق خدمات کو عیاں کرتی ہے انہوں نے کہا کہ جوہان گزگ اور نرمک کے ری الیکشن پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں تاریخ میں ہر انتخابات میں جوہان نرمک گزگ شہید میرعبدالخالق لانگو اور اس کے فرزندوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں انشاءاللہ اس بار بھی بھاری اکثریت سے جیت کر سیاست سے ہمیشہ کے لیے مخالفین کا صفایا کریں گے مخالفین سورج سے انگلی سے چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں 10 مارچ کا سورج فرزندء خالق آبادوقلات میرضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں کامیابی کا نوید لے کر طلوع ہو گا

