موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ترقی کے لیے جدید علوم کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے میر دینار خان ڈومکی

سبی(رپورٹر)گورنمنٹ بوائز ریلوے ہائی سکول میں آئی ٹی سینٹر کا افتتاح مہمانِ خصوصی سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی ہوۓ اسپائر پروجیکٹ ورلڈ بینک کی جانب سے 14 جدید کمپیوٹرز اور ایل سی ڈی فراہم کی گئی
شہر کے قدیم تعلیمی ادارے گورنمنٹ بوائز ریلوے ہائی سکول میں جدید آئی ٹی سینٹر کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کیا مہمان خاص کا سکول پہنچنے پر بوائز سکاؤٹس کے جوانوں نے سلامی پیش کی اور ننھی منی بچوں نے پھول پیش کیے تقریب میں ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ریلوے کالونی سبی وحید احمد منگریو٬فوکل پرسن اسپائرپروجیکٹ سعید احمد سیلاچی٬سیاسی وسماجی رہنماء جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی میر حبیب الرحمن رند٬میڈیکل سپریڈنٹ ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر جہانزیب بلوچ٬وڈیرہ نبی بچش ڈومکی٬اساتذہ کرام، طلبہ،معززینِ علاقہ اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اسپائر پروجیکٹ کی جانب سے سکول کو 14 جدید کمپیوٹرز اور ایک بڑی لارج ایل سی ڈی سمیت دیگر سامان فراہم کی گئی تاکہ طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم دی جا سکے۔مہمانِ خصوصی سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ترقی کے لیے جدید علوم کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو بھی وہی سہولیات ملنی چاہئیں جو بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے اسپائر پروجیکٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ آئی ٹی سینٹر طلبہ کے روشن مستقبل کی بنیاد ثابت ہوگا۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر وحید احمد منگریو نے اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی اور اسپائر پروجیکٹ کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی سینٹر کے قیام سے طلبہ کو کمپیوٹر کی عملی تربیت حاصل ہوگی، جس سے ان کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف طلبہ میں ڈیجیٹل مہارتیں فروغ پائیں گی بلکہ وہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار بھی کر سکیں گے۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے آئی ٹی لیب کا دورہ کیا، کمپیوٹر سسٹمز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے گفتگو بھی کی شرکاء نے اس اقدام کو علاقے میں تعلیمی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔تقریب کے مہمان خاص سردارذادہ میردینار خان ڈومکی نے سکول کے سبزہ زار میں محکمہ جنگلات کے فارسٹ آفیسر اللہ وسایا ودیگر کے ہمراہ پودا بھی لگایا

اپنا تبصرہ بھیجیں