صحبت پور :صحبت پور میں ایران سپریم لیڈر کی شہادت پر صحبت پور میں احتجاجی ریلی، امریکہ و اسرائیل کے خلاف آواز بلند

صحبت پور (رپورٹ اعجاز پیچوہا)صحبت پور میں ایران سپریم لیڈر کی شہادت پر صحبت پور میں احتجاجی ریلی، امریکہ و اسرائیل کے خلاف آواز بلند صحبت پور میں سیاسی و سماجی شخصیات جانب سے ایران سپریم لیڈر کی شہادت کے خلاف ایک پرجوش احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات کے خلاف عوامی یکجہتی اور احتجاج کا مظاہرہ کرنا تھا۔
ریلی کی قیادت سید یار محمد شاہ ،سید شاہد علی شاہ ،سید حسین شاہ نے کی، جبکہ حاجی علی احمد کھوسہ ، ایڈووکیٹ علی حسن کھوسہ ،ارون کمار،جمعیت علماء اسلام ضلع صحبت پور کے امیر برکت علی منگی خدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف علی سیاسی سماجی شخصیت زاکر حسین ناوڑا سماجی رہنما محمد نقیب کھوسہ سماجی رہنما رحمت اللّٰہ کھوسہ بابے بہرام خان کھوسہ سینئر صحافی جمل بلوچ سمیت متعدد علماء اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے رہنما محمد قاسم بنگلانی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی ریلی میں بھرپور حصہ لیا۔
شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر عالمی طاقتوں کے خلاف یکجہتی کا پیغام دیا اور شہید رہنماؤں کی یاد میں تعزیت کا اظہار کیا۔ ریلی کے دوران مقررین نے زور دیا کہ عالمی سطح پر مظلوم قوموں کی حمایت اور ظالم طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں