لسبیلہ میں داخلہ مہم 2026 کا آغاز، 5530 اسکول سے باہر بچوں کو داخل کرنے کا ہدف

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)محکمہ ایجوکیشن لسبیلہ اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام(یونیسیف)لسبیلہ کی جانب سے داخلہ مہم2026کے حوالے سے اوتھل کے صحافیوں کو پریس بریفنگ.پریس بریفنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ مسعود حلیم ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن(میل) لسبیلہ حاجی نویداحمد ہاشمی, ڈی ڈی او محمد اطہر قریشی ایجوکیشن سپورٹ پروگرام(یونیسیف)لسبیلہ کے فیلڈ انجینئرمحبوب شاہ مختیاربلوچ,چیرمین GTA عطاءاللہ ہمدم برہ, و دیگرشریک تھے.پریس بریفنگ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلسبیلہ سراج احمدبلوچ, ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ مسعود حلیم ,ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر یونیسف قادربخش پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم لسبیلہ اور یونیسیف ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے داخلہ مہم 2026 کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی مواقع سے محروم بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دینا اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس سال کی داخلہ مہم کا ہدف 5530 نئے بچے جو سکول سے باہرہیں ایسے بچوں کا اسکولوں میں داخلہ یقینی بنانا ہے، تاہم محکمہ تعلیم لسبیلہ نے اس ہدف سے آگے بڑھنے کا عزم کیا ہے۔ محکمے کا مؤقف ہے کہ “ہمارا مقصد صرف ایک عددی ہدف تک محدود نہیں، بلکہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکول تک رسائی دی جائے اور تعلیمی نظام میں شامل کیا جائے۔داخلہ مہم کے دوران آگاہی پروگرام، والدین اور کمیونٹی میٹنگز، تعلیمی سیمینارز، اور خصوصی مہم کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکول میں داخل کیا جا سکے۔محکمہ تعلیم لسبیلہ اور یونیسیف کا یہ اشتراک تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، تعلیمی سہولیات کو مستحکم کرنے اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ تمام والدین اور کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اس قومی فریضے میں بھرپور تعاون کریں اور ہر بچے کو اسکول بھیجنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں