اوتھل و وندر کے صحافیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں افطار اجتماع میں شرکت

لسبیلہ(بیوروچیف)کراچی اوتھل اور وندر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد نے عالمی مدنی مرکز دعوتِ اسلامی کے مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا، وفد میں ارمابیل پریس کلب کے صدر رفیق تبسم اوتھل پریس کلب کے صدر عمر لاسی نیشنل پریس کلب کے صدر غلام قادر خاصخیلی سونمیانی پریس کلب کے صدر زبیر بلوچ ودیگر شامل تھے جہاں انہوں نے افطار اجتماع میں شرکت کی۔
وفد نے مناجاتِ افطار میں شرکت کی اور باجماعت نماز ادا کرنے کے بعد خصوصی دعا میں بھی حصہ لیا۔ بعد ازاں نمازِ تراویح کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری نے رابطہ آفس میں صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے نیکی کی دعوت عام کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔
انہوں نے ماہِ رمضان المبارک کے فضائل، بالخصوص آخری عشرے کی برکتوں اور سنتِ اعتکاف کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف انسان کی روحانی تربیت اور اصلاحِ نفس کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے صحافی برادری کو دعوت دی کہ وہ معاشرے میں مثبت اور اصلاحی کردار ادا کریں اور نیکی کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا حصہ شامل کریں۔رکن شوری حاجی فضیل رضا عطاری نے صحافیوں کو رسائل تحفے میں دیے
بعد ازاں وفد نے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور علمی و روحانی سوالات کے جوابات سے مستفید ہوئے۔ صحافیوں نے عالمی مدنی مرکز کے منظم دینی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور اس روحانی اجتماع کو خوش آئند قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں