وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے 3بجکر 24 منٹ پرایوان میں پہنچے، اراکین سے مصافحہ کیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے 3بجکر 24 منٹ پرایوان میں پہنچے اور اراکین پارلیمنٹ سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے وزیراعظم شہباز شریف،نائب وزیراعظم اسحاق دار کے ہمراہ ایوان میں داخل ہوئے تو اراکین پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ایوان میں پہنچنے کے بعد اراکین پارلیمنٹ سے ان کی نشستوں پر جا کر مصافحہ کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں