آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 700 زخمی

اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک اور 696 زخمی ہیں، 226 افغان چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور 35 پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔

وزیر اطلاعات نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے دوپہر چار مارچ سہ پہر چار بجے تک کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

عطا تارڑ کے مطابق اب تک آپریشن للحق میں اب تک 481 افغان طالبان مارے جاچکے ہیں اور 696 سے زائد زخمی ہیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 226 چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور 35 پر قبضہ کرلیا گیا ہے، 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز (توپیں) تباہ کی جاچکی ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں