اوستہ محمد رمضان کپ اسپورٹس فیسٹیول میں بیڈمنٹن مقابلے، نور محمد جمالی کلب فائنل میں

اوستہ محمد(عابدعلی ) اوستہ محمد میں 23 مارچ پاکستان ڈے رمضان کپ اسپورٹس فیسٹیول کے دوسرےروز بیڈمنٹن گورنمنٹ ڈگری کالج اوستہ محمد میں کھیلا گیا بیڈمنٹن کے دلچسپ مقابلے دوسرے روز بھی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری ھے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
فیسٹیول بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر محمد یاسر خان بازئی کی خصوصی ہدایات پر منعقد کیا جا رہا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ کھیل نصیرآباد ڈویژن فیروز علی ابڑو خود مقابلوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
دوسرے روز کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے، جہاں شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود رہی۔ فیروز علی ابڑو نے اس موقع پر کہا کہ فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے، اور محکمہ کھیل آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گا دوسرے روز سردار رستم خان جمالی بیڈمنٹن کلب اوستہ محمد بمقابلہ مرحوم نور محمد خان جمالی بیڈمنٹن کلب اوستہ محمد کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ سنسنی خیز کے بعد مرحوم نور محمد خان جمالی بیڈمنٹن کلب اوستہ محمد نے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اس میچ کے مہمان خاص اسپورٹس افیسر اوستہ محمد محمد عمر کاکڑ صاحب تھے اعزازی مہمانوں میں ڈاکٹر عطااللہ جمالی جعفراباد ڈی ایف اے کے صدر محمد یوسف گولا لیاقت علی شیخ جمیل احمد دایہ اور ٹورنامنٹ کے ارگنائزر محمد افضل مسعود پٹھان بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں