بین الاقوامی امور: پاکستان محتاط، اسلامی ممالک احترام کے ساتھ آگے بڑھیں، انور کا بیان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر اتحاد نیشنل مومنٹ پاکستان کے چیئرمین محمد انور نے کہا ہے کہ بین الاقومی حالات میں پاکستان محتاط رویئے کے ساتھ آگے بڑھے۔ اسلامی ممالک ایک دوسرے کا احترام کریں۔ آیت اللہ خامنہ ای ملت اسلامیہ کا بڑا نقصان ہیں۔ ایران پر جارحیت سفارتی مشن کے تحت بند کرائی جائے۔ پی ٹی آئی اور اپوزیشن لیڈر کا رویہ ملک دشمن ہے۔ امریکہ اور اسرائیل ایران پر حملے کر رہے ہیں پاکستان افغانستان جنگ چل رہی ہے یہ وقت ملک کے لئے ایک ہونے کا ہے نہ کسی کی رہائی اور ملاقات کو ملک کی سا لمیت پر فوقیت دینے کا ہے۔ پاکستسان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مشعل راہ ہمارا مان ہیں بہترین سپاہ سالار اور بہترین فوج سیکورٹی فورسز پر ناز ہے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان اسلامی دنیا کا ہی نہیں اسلامی تاریخ کا بھی اہم ملک ہے اللہ ہماری اور ہمارے ملک اور مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں