چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خدمت خلق فاونڈیشن کا دورہ

کراچی (این این آئی)چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خدمتِ خلق فانڈیشن کے مرکزی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد مرکز سے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ برسوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی مرکزی امدادی کیمپ میں بڑی تعداد میں امدادی سامان جمع کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سفید پوش مستحقین، غربا و مساکین، تحریکی شہدا کے اہلِ خانہ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے ورثا کے لئے غذائی اجناس، کپڑے اور دیگر ضروری اشیا عنقریب تقسیم کی جائیں گی۔ خدمتِ خلق فانڈیشن ہر سال کی طرح اس سال بھی مستحق خاندانوں کی مدد کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک امداد پہنچائی جا سکے۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم کے ہمراہ مرکزی کمیٹی کے ارکان و ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں