ایران وفلسطین کیخلاف جاری ظلم و جبر،دہشت گردی پوری انسانیت کیلیے لمحہ فکریہ ہے، جماعت اسلامی کوئٹہ

کوئٹہ(این این آئی)جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جمعہ نمازکے بعد باچاخان/میزان چوک کوئٹہ میں امریکی و اسرائیلی دہشت گردی اور مسلم ممالک میں جاری جارحیت کے خلاف ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان، مختلف مکاتب فکر کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مظلوم ایرانء وفلسطینی عوام اور دیگر مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔مظاہرے سے جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیرعبدالنعیم رند،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ سیدہاشم موسوی،شیعہ علماء کونسل کے دبیرحسین جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نورالدین غلزئی مولاناانعام اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلم دنیا بلخصوص ایران وفلسطین کے خلاف جاری ظلم و جبر اور دہشت گردی پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔دہشت گردی کے خاتمے اورامن کیلئے اسرائیل وامریکہ کاراستہ روکھناہوگا۔ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خومینی نے ساتھیوں سمیت جان دیگرامت کوغلامی وتباہی سے بچانے کی راہ ہموارکی۔مظاہرے میں مظاہرین نے امریکہ واسرائیل اوردہشت گردی کے خلاف شدیدنعرے بازی کی گئی۔مظاہرے میں علمائے کرام سیاسی عمائدین نوجوانوں اوربچوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب میں مزیدکہا کہ ایران وفلسطین میں نہتے شہریوں،خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے شام افغانستان عراق سمیت اسلامی کوایک ایک کرکے تباہ کیاگیایہ سب مسلم حکمرانوں وافواج کے کی موجودگی میں ہواہے مگر بدقسمتی سے عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کے دعویدار ادارے اس ظلم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ واسرائیل نے ملکرایران پربلاجوازحملے کیے جس سے جانی ومالی نقصان جاری ہے دوسری جانب فلسطینی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی آزادی اور حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن اسرائیل وامریکہ مسلسل ان پر ظلم و بربریت ڈھا رہا ہے۔عالم اسلام بلخصوص پاکستان کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کریں۔امریکہ واسرائیل کے مظالم درندگی دہشت گردی کے خلاف ایران ترکی پاکستان عرب ممالک متحدہوجائے۔ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اور خطے میں کشیدگی پیدا کرنا عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظلم کے خلاف ایک آواز بننا ہوگا۔مظاہرے کے اختتام پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت دیگر شہداء کے لیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی اور امت مسلمہ کے اتحاد و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ملک بھر میں پرامن احتجاج اور عوامی بیداری کی تحریک کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں