کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کوئٹہ کے اہم شاہراہِ عدالت روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی، ایس ای کوئیٹہ سٹی اظہر جان، انجینئر اویس پرویز سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے دورے کے دوران سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی حکام نے بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس موقع پر بابر خان نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منصوبے کے گرے اسٹرکچر کو 30 جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے کی تکمیل کے عمل کو مزید تیز کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ منصوبے کے دوران درپیش کسی بھی تکنیکی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مزید کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کوشش ہے کہ اہم نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے مثبت ثمرات میسر آ سکیں اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

