اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

اسلام آباد اور راولپنڈی میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنائی دی ہے جہاں شہری گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ایئرپورٹ پر عارضی طور پر پروازیں معطل کردی گئی ہیں اور 23 مارچ کی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں فضائی حدود بھی بند کردی گئی جو بعد ازاں بحال کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنائی دی اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی آواز جنگی جہازوں کی پرواز کے باعث پیدا ہوئی ہے اور اسلام آباد میں23 مارچ کی پریڈ کے لیے جنگی جہاز ریہرسل کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جہازوں کے تیز اڑنے کے باعث ساونڈ بیرئیر ٹوٹا ہے تاہم اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ 23 مارچ کی پریڈ کی تیاریوں کے لیے جنگی جہازوں کی ریہرسل کے لیے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جبکہ 23 مارچ کو پریڈ نہیں ہوگی بلکہ فلائی پاسٹ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں