سالانہ محفل شب قدر آج رات 12 بجے جامع مسجد گلزار انبیاء کے ایم سی ورکشاپ نشترروڈ میں ہوگی

کراچی(این این آ ئی) گزشتہ برسوں کی طرح اس سال پر سالانہ محفل شب قدر 16 مارچ آج بروز پیر 27 رمضان المبارک کو رات 12 بجے تا سحری تک ہوگی۔تلاوت اورنعت شریف کے بعد صلوہ التسبیح ادا کی جائے گی۔جس کے بعد پیر طریقت رہبر شریعت پیر ڈاکٹر فقیر معین شہزاد چشتی الازہری نظامی سجادہ نشین خانقاہ چشتیہ حضرت بابا صاحب فقیر آبادشریف پنڈی گھیپ خصوصی خطاب فرمائیں گے محفل کی صدرات علامہ طاہر کلیم خان صاحب اور رونق محفل قاری محمد اشرف چشتی ہونگے۔آخر میں اجتماعی دعا کی جائے گی۔اس موقع پر سحری کا خاص انتظام کیا جائے گا۔کمیٹی نے عوام سے اس روحانی ونورانی محفل میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں