وزیرداخلہ کی گوادر میں کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

کوئٹہ/اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوادر کے علاقے میں کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں سیلم اور عدنان کو خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی سپاہی عظیم کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہاکہ کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،شہید اہلکاروں کے خاندانوں کا پورا خیال رکھ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں