ڈیرہ بگٹی(رپورٹر)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جہاں ہر طرف نیکیوں، خیرات اور فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، وہیں ڈیرہ بگٹی میں بھی ایک قابلِ تحسین اقدام سامنے آیا ہے۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ راشن کو بمبور رائفلز ڈیرہ بگٹی نے مستحق افراد تک پہنچانے کا بیڑا اٹھایا، جس کے تحت غریب، بیوہ اور نادار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر کمانڈنٹ بمبور رائفلز کرنل خرم جاوید نے خود موقع پر موجود رہ کر مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ امداد شفاف اور باعزت طریقے سے حقیقی حقداروں تک پہنچے۔
تقسیم کیے جانے والے راشن پیکجز میں روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء شامل تھیں، جن سے مستحق خاندانوں کو رمضان المبارک کے دوران خاصی سہولت میسر آئے گی۔ مستحقین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت بلوچستان اور بمبور رائفلز کا شکریہ ادا کیا

