شہزاد ناتھا کے والد شیراز ناتھا کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف سماجی شخصیت شہزاد ناتھا کے والدِ محترم، ممتاز سماجی رہنما مرحوم شیراز ناتھا کی پانچویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا، جبکہ بعد ازاں شرکاء کے لیے افطار طعام بھی پیش کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں، سماجی شخصیات اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ مرحوم شیراز ناتھا ایک باوقار، خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے ہمیشہ غریب اور مستحق افراد کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنائے رکھا۔ سماجی حلقوں میں ان کی خدمات کے باعث انہیں ایک نمایاں اور منفرد مقام حاصل تھا۔
اس موقع پر مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مرحوم کے صاحبزادے شہزاد ناتھا اپنے والد کے مشن کو احسن انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں، جو کہ ان کے لیے بہترین خراجِ عقیدت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں