پیپلز پارٹی ملک سے نفرتوں کے خاتمے اور ملک کی ترقی اوراستحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک سے نفرتوں کے خاتمے اور ملک کی ترقی اوراستحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کیلئے امید کی آخری کرن ہیں انشاء اللہ آنے والے وقت میں پاکستان کی غیور قوم ”تیر“ پرٹھپہ لگاکر بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائے گی۔ یہ بات انہوں نے پیپلز سپورٹس اینڈ کلچر ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر شہزادہ خان کاکڑ کے جانب سے دیئے گئے افطار و ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کہی افطارو ڈنر میں پارلیمانی سیکرٹری سردار زادہ صمد خان گورگیج،فوکل پرسن برائے گوگل جواد احمد خان،پیپلزپارٹی کے پارٹی رہنماؤں حاجی ربانی خان خلجی، میر خالد خان جمالی، ندیم احمد خان، غلام جان حسن زئی، میر عابد گورگیج، شانواز رہسانی ڈپٹی سیکرٹری صحت جعفر خان کاکڑ پی پی پی لورالائی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور جعفر پارٹی رہنماؤں انجینئر صلاح الدین کاکڑ، حیات خان کاکڑ پیپلز علماء ونگ صوبائی صدر مولانا جمال خان پی پی پی ضلع موسی خیل کے صدر خان ظاہر خان موسیٰ خیل پی پی پی کوئٹہ ڈویڑن کے اطلاعات سیکرٹری احسان اللہ افغان پی پی پی کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر ایوب آغا جنرل سیکرٹری لالا نعمت خان اطلاعات سیکرٹری اکبر خان ترین، پی پی پی ضلع زیارت کے اطلاعات سیکرٹری نواب خان کاکڑ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نائب صدر رومیل خان غلزئی، پی پی پی رہنما نواز خان مہترزئی قبائیلی رہنما حاجی ولی محمد کاکڑ اوردیگر نے شرکت کی۔سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی پارٹی ہے جو ہر سوچ اور ہر طبقے کو ساتھ لے چلتی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ عوام ے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے ورکروں کو عزت دی ہے ہمارے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ نوجوان پیپلزپارٹی پر اعتماد کر رہے ہیں اور تیزی سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور نوجوانوں کیلئے بلاول بھٹوزرداری ہی امید کی آخری کرن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اورپارٹی جب بھی برسراقتدارآرہی ہے چاروں صوبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے جس سے پارٹی کو باہر نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں