کراچی میں سیاسی کارکن کے قتل پر حکومتی رٹ پر سوالات، سخت ردعمل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ قومی الائنس کے سربراہ خدا بخش شیخ اور جنرل سیکریٹری عبدالحکیم لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کا قتل حکومتی رٹ کے خاتمے کی عکاسی کرتا ہے جنگل کا قانون نافذ ہے۔ ایک طرف تو سیاسی کارکن و رہنما علیحدگی پسند ٹولے کی دھمکیوں کا شکار ہیں اور دوسری جانب جئے سندھ اور قوم پرست ٹولے کے دہشت گرد جعلسازی سے افسر بن کر سندھی عوام کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ قومی الائنس نے دس سالہ جدوجہد میں مہاجروں اور سندھیوں کے اٹوٹ انگ ہونے کی بات کی۔عمیر سکندر جیسے ملک دشمن افسر ریاست اور صوبہ کے لئے خطرہ ہیں جو کھلی سندھو دیش فتنے کی بات اور دھمکیوں سے دہشت گردی راج نافذ کرکے کراچی کی زمینوں کو بچانے والے سماجی اور سیاسی کارکن رانا گلزار کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ہم شدید مذمت کرتے ہیں سندھی قوم محب وطن ہے اور عمیر سکندر جیسے افراد کی کوئی قومیت نہیں ہوتی۔ بھارتی ایجنٹ سرکاری اداروں میں کیا کر رہے ہیں؟ بلاول بھٹو جواب دیں۔ مئیر کس لئے سندھو دیش فتنوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ 9ہزار ایکڑ زمین سندھو دیش اور بی ایل اے کے کارندوں کو فیصل رضوی دہشت گرد اور مئیر کی آشیرباد سے افضل زیدی کی اجازت کے ساتھ کیوں دی گئی، علی حسن زہری اور علی حسن بروہی کی سرپرستی کرنے والے میئر اور فیصل رضوی اور اسکی ٹیم اور عمیر سکندر جو مستند ملک دشمن ہے اسے کس نے تقرر کیا ؟ حساس ادارے نوٹس لیں۔ رانا گلزا ر نے اپنے بند کیس میں اپیل دائر کی کہ اسے لینڈ گریبر ثابت کیا جائے تو یہ دہشت گرد ٹولہ کیوں عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ کراچی کے عوام کی زمینیں بچانے کے لئے رانا گلزار کی کراچی ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن کا کردار قابل ستائش ہے۔ ہم رانا گلزار کی کردار کشی اور جعلی لسٹ اور مہم سازی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مئیر کراچی کرپشن کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ بلاول بھٹو نے تعریف کرکے شک میں مبتلا کردیا ہے۔ بلدیہ کراچی مکمل کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔ مئیر کا بھائی ارب پتی بن گیا ہے۔حق کی آواز کچلنے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔ عمیر سکندر کو اسکے علاقے میں بھی پوسٹرز لگا کر بے نقاب کریں گے۔ گوٹھ کے لوگ اسکا ملک دشمن فتنہ کی بنیاد پر سوشل بائیکاٹ کریں سرگرمیوں کی اطلاع حساس اداروں کو دیں۔ سندھ قومی الائنس مکمل رانا گلزار اور حق داروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ پی پی ورکرز کے قتل پر ناکامی تحفظ پر استعفی دیں۔ رانا گلزار کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ کے ایم سی میں ملک دشمن ایجنٹ فیصل رضوی، عمیر سکندر سہولت کار افسروں کو گرفتار کیا جائے اور نشان عبرت بنایا جائے۔ اورنگی کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی عمیر سکندر اور فیصل رضوی کی کوششوں پر ناصر شاہ کاروائی عمل میں لائیں۔ نیب میگا کرپشن کردار عمیر سکندر اورفیصل رضوی کو فوری گرفتار کرے۔ حساس ادارے مصلحت سے کام نہ لیں فوری کاروائی کریں۔ ڈی جی رینجرز نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں