وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،ڈی آئی جی کوئٹہ کے درمیان کوئٹہ ایئرپورٹ دلچسپ جملوں کا تبادلہ

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کے درمیان کوئٹہ ایئرپورٹ پر استقبال کے موقع پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کیا۔ اس دوران ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ آپ کو کوئٹہ میں ویلکم کہتے ہیں، جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ انہیں ویلکم سے زیادہ کارکنوں کی فکر ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی کوئٹہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کارکن اٹھا رہے ہیں اور مجھے ویلکم کہہ رہے ہیں، جس پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی بھی کارکن نہیں اٹھایا۔استقبال کے موقع پر ایم این اے عادل بازئی اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جبکہ دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والا یہ مکالمہ موقع پر موجود افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں