23مارچ کا دن علاقائی شناخت کی ترویج تسلیم کرنے کے بقائے باہمی کی اجتماعی دانش کے شعور کی یاد دلاتا ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(این این آئی) سْپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے 23 مارچ 1940 کی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں خطے میں قومی وحدت و یکسانیت و لسانی و علاقائی شناخت کی ترویج کو تسلیم کرنے کے بقائے باہمی کی اجتماعی دانش کے شعور کی بالیدگی کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے ملک کی پہچان و وجود کا پہلا فیصلہ کن دستاویز ہے جس نے منزل کی جانب جدوجہد کا راستہ متعین کردیا جو قرارداد اسی روز 27 ویں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور ہوئی وہی قیام پاکستان کا اساس ہے جو آج بھی اکائیوں کی قومی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے جغرافیائی حدود کا احترام و حقوق کا تحفظ و وسائل کا دفاع اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے تو ہمارے مسائل کے حل میں آج کے دن کے حوالے سے قومی ڈائیلاگ اس قراداد کی روشنی میں شروع کیا جائے جس سے پاکستان کا غیر متزلزل ایمان و ایقان منسلک ہے اس سے انحراف قومی تکریم کے خلاف ہے اس لئے ریاست و حکومت اس قرارداد کی متن کو قومی اہداف ہم آہنگ بنائے اور آئیندہ نسل کے علم و فہم کی خاطر اس کو من و عن درسی نصاب میں شامل کرکے قومی اعتماد کو بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں