23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا۔طارق الماس

سبی(رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو کی خصوصی ہدایات پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سبی میں 23 مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق الماس تھے۔تقریب میں پرنسپل محمد عارف بیگ، وائس پرنسپل عبدالرشید منگریو، اساتذہ کرام اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے جبکہ مقررین نے اپنی تقاریر میں 23 مارچ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔مہمانِ خصوصی طارق الماس نے اپنے خطاب میں کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو چاہیے کہ وہ اس دن کی اہمیت کو سمجھے اور قائدین کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے۔تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گۓ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں