ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد:
محکمہ موسمیات نے آج سے 30 مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا ابھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 مارچ کی شام یا رات کے دوران بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو کہ 27 مارچ کی رات سے شدت اختیار کر سکتا ہے اور یہ سلسلہ 31 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

سسٹم کے زیر اثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں پنجگور، تربت، کیچ، آواران، مکران کا ساحلی علاقے، لسبیلہ، خضدار، چاغی، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو، بارکھان، نصیر آباد، کوئٹہ، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب اور مستونگ میں 24 مارچ کی شام سے 25 کی رات اور 27 مارچ کی رات سے 29 کی صبح کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقے چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں 25 کی شام سے 26 مارچ کی صبح تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے بعد، 29 سے 30 مارچ کے دوران اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز یا موسلادھار بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، سیالکوٹ، نارروال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر، رحیم یار خان میں 25 سے 26 مارچ کی صبح تک اور 28 کی شام سے 30 مارچ تک بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

گلگلت بلتستان کے علاقوں دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر جبکہ آزاد کشیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 25 کی شام یا رات سے 26 مارچ اور 28 سے 30 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

اس دوران، کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

سندھ کے شہر کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد، سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 25 سے 26 اور 28 سے 29 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

اس دوران، صوبے کے چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث بلوچستان میں 25 سے 28 مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں