کوئٹہ+کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے مینگل ہاؤس کراچی جاکر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرنصیرخان مینگل کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیااس موقع پر سینیٹر آغا شاہزیب درانی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر شفیق الرحمٰن مینگل سے تفصیلی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور بالخصوص این اے 256 خضدار کے ضمنی انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر واضح طور پر میر شفیق الرحمٰن مینگل کی کامیابی کے لیے ہر ممکن سیاسی و تنظیمی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پارٹی کو متحرک، منظم اور فعال رکھنے پر زور دیا،ملاقات اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت انتخابی مہم کو آگے بڑھایا جائے گا، تاکہ خضدار کے عوام کو مؤثر نمائندگی اور سیاسی استحکام فراہم کیا جا سکے،اس موقع پر ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، میر حمود الرحمٰن مینگل، میر فدا احمد قلندرانی، میر آزمیر جان مینگل، میر آزرم مینگل، ودیگر بھی موجود تھے۔

