نئے اضلاع بنانے کا مقصد صوبے کے ان علاقوں کو بھی ترقی کے سفر میں شامل کرنا ہے جو پیچھے رہ گئے،میر سرفراز بگٹی

کچلاک(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ہفتہ کے روز کلی ناصران گئے جہاں قبائلی رہنما شیر خان ناصر کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں مقامی قبائلی عمائدین و مشران نے وزیر اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، بخت محمد کاکڑ، اراکین صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی، علی مدد جتک، زرک خان مندوخیل اور سینیٹر آغا شاہزیب خان درانی سمیت قبائلی عمائدین اور مشران بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ ودیگر کو اس موقع پر روایتی پگڑیاں بھی پہنائی گئی وزیر اعلیٰ نے قبائلی معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے اضلاع بنانے کا مقصد صوبے کے ان علاقوں کو بھی ترقی کے سفر میں شامل کرنا ہے جو پیچھے رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کاریزات کو ضلع بنانے سے متعلق امور پر ضرور غور کیا جائے گا اانہوں نے اس موقع کلی ناصران کے نام ناصر آباد میں تبدیل کرنے کا اعلان بھی کیا مقامی معتبرین نے علاقے میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کا بھرپور شکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں