سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کی سینیٹر شیری رحمان سے تعزیت

کوئٹہ/کراچی(این این آئی) سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے سینیٹر شیری رحمان سے تعزیت کی، پیر کو سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کراچی میں سینیٹر شیری رحمان سے ان کی بیٹی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میر جان محمد جمالی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل عطاء کرنے کی دعاکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں