کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے خلق جھالاوان خضدار میں ایف سی کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس عرفان بنگش اور ڈی آئی جی پولیس قلات رینج نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جھالاوان میں امن و امان کی صورتحال بالخصوص زہری میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور جاری کرفیو کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا نواب ثنا اللہ خان زہری نے سیکیورٹی حکام کو کرفیو کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا ایف سی کمانڈنٹ اور دیگر اعلی حکام نے نواب ثنا اللہ خان زہری کو یقین دلایا کہ زہری میں جاری کرفیو میں بدستورنرمی کی جائے گی اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی سیکیورٹی فورسز کا مقصد عوام کی جان ومال کی تحفظ اور امن امان کی مکمل بحالی ہے اعلی حکام نے مزید کہا کہ زہری میں تمام تعلیمی اداروں پر کوئی پابندی نہیں طلبہ اور طالبات کے لیے آنے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ عوام مطمئن رہیں عوام کی مشکلات اور مسائل کا مجھے بھی بہت احساس ہے ان کے مشکلات کو ختم کرنا انہیں امن دینا سیکیورٹی فورسز اور ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے زہری سے کرفیو کا مکمل خاتمہ کے لیے سیکیورٹی کے اعلی حکام سے جلد ایک اور میٹنگ کریں گے تاکہ کرفیو کو مکمل ختم کیا جائے۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے زہری کے عوام سے اپیل کی کہ زہری کو پرامن بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز اور اعلی حکام سے بھر پور تعاون کریں تاکہ زہری کی امن کو واپس لوٹاکر اس شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری عبداللہ آذاد زہری دیگر پارٹی اراکین بھی موجود تھے۔

