پنجاب بھر کے سرکاری اسکولز ہفتے میں تین روز بند رکھنے کا اعلان

لاہور: پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسکول اب ہفتے میں صرف 4 روز کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ​تعلیمی اداروں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ اس حوالے سے ​پنجاب حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری چھٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ​تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار 3 چھٹیاں ہوں گی، ​تعلیمی ادارے اب پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔

​جمعہ کی چھٹی کے باعث اب ہفتے میں صرف 4 دن تدریسی عمل جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں