وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی خورفکن بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ خورفکن بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے میں ایک روکے گئے میزائل کے باعث شہری زخمی ہوئے، جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور اپنے شہریوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے یو اے ای حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برادر ملک متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تحمل اختیار کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتا ہے۔

