غیر ملکی دورے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانئیول میکرون کو مبینہ طور پر ان کی اہلیہ نے تھپڑ ماردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون ویتنام کے دورے پر موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر جب ویتنام پہنچے اور وہ جہاز سے اترنے لگے تو اسی دوران میکرون کی اہلیہ کی جانب سے انہیں تھپڑ مارا گیا اور یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔
French President Emmanuel Macron’s office downplayed an incident in which his wife, Brigitte, appeared to push his face away as he arrived in Vietnam to begin a Southeast Asian tour. “It was a moment of closeness,” the Elysee Palace official said.https://t.co/rW1WcKBbvO pic.twitter.com/2S0ZqDa8Z6
— Sky News (@SkyNews) May 26, 2025
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں جہاز سے اترتے ہوئے صدر میکرون نے بازو آگے بڑھایا تو ان کی اہلیہ نے ان کا بازو بھی نہ تھاما۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکام نے پہلے واقعے کی تردید کی لیکن پھر اسے مذاق میں کی گئی حرکت قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق فرانسیسی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صدارتی محل نے ابتدائی طور پر اس معاملے کی سامنے آنے والی ویڈیو کے اصلی ہونے کی تردید کی اور بعد میں تصدیق کی کہ وہ حقیقی ہے۔
اسکائی نیوز کے مطابق فرانسیسی صدر کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ یہ میاں، بیوی کے درمیان کسی معمولی بات پر “بحث و تکرار ” تھی لیکن یہ دونوں کے درمیان ’قربت کا لمحہ‘ تھا۔
ایلیسی پیلس کے عہدیدار نے اس ویڈیو کی تردید کی جس میں 2007 میں شادی کے بندھن میں بننے والے جوڑے کے درمیان لڑائی دکھائی گئی۔

