کوئٹہ(این این آئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاعی نظام میں جدید تقاضوں کے مطابق مسلسل پیش رفت جاری ہے، اور اسی سلسلے میں ایک اہم پیش رفت“فتح 5”گائیڈڈ راکٹ کی متوقع شمولیت ہے، جس کی مار ایک ہزار کلومیٹر تک ہے یہ نظام پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا اور دشمن کے حساس اہداف کو دور سے نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرے گا“فتح”سیریز کے راکٹس پہلے ہی اپنی درستگی (precision) اور تیزی کے باعث خطے میں توجہ کا مرکز بن چکے ہیں، تاہم فتح 5 کی طویل رینج اسے ایک اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پر مزید اہم بناتی ہے۔ حکومت پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے ہماری بہادر اور چوکس مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹر محمد عبدالقادر نے مزید کہا ہے کہ اس کی شمولیت سے پاکستان نہ صرف اپنی دفاعی گہرائی کو بڑھا سکے گا بلکہ ممکنہ جارحیت کے خلاف مؤثر ڈیٹرنس بھی قائم کرے گا جدید گائیڈنس سسٹم کے باعث یہ راکٹ اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو روایتی جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے علاقائی تناظر میں دیکھا جائے تو اس پیش رفت سے طاقت کا توازن پاکستان کے حق میں ہوگا پاکستانی تمام اقدامات دفاعی نوعیت کے ہیں اور ان کا مقصد صرف ملکی خودمختاری کا تحفظ ہے فتح 5 کی شمولیت پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے فتح 5 انتہائی ہلاکت خیز ہتھیار ہے جسکا نام ہی دشمن کے حوصلے پست کرنے کے لیے کافی ہے۔

