جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مارچ 2025 میں داخل طلباء کی مکمل فیس ادا کرنے میں تاحال ناکام ہے مارچ 2025 میں 7 لاکھ سے زائد طلباء کے داخلےہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک سال بعد طلباء کو فیس مکمل ادا نہ ہو سکی جسکے باعث گزشتہ سال داخل طلبہ کی فیس اور بقایاجات نہ ملنے سے پارٹنر اسکول مالی بحران کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ فیس کی ادائیگی میں بھی 2، 2 ماہ کی تاخیر ہے جسکی وجہ سے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید پر بھی اساتذہ کو تنخواہیں نہ مل سکیں مالی و انتظامی بدحالی کے باعث لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑگیاہے۔

