گوادر(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوادر اور مکران کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی محنت اور لگن ہی پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمت کی بنیاد ہے ملاقات میں یوسف فریادی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گوادر، ضل کریم نوری، نائب صدر عثمانیہ وارڈ گوادر، فضل محمود، جنرل سیکرٹری کماڈی وارڈ گوادر اور امداد کھتری، انفارمیشن سیکرٹری ظہورِ شاہ ہاشمی وارڈ گوادر شامل تھے ملاقات کے دوران پارٹی رہنماوں نے مقامی سطح پر عوامی مسائل اور پارٹی کے فروغ کے لیے آئندہ اقدامات پر گفتگو کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان پارٹی اور عوامی مفاد میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

