نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعزاز میں وڈھ باڈڑی میں پرتکلف ظہرانہ

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے اعزاز میں وڈھ باڈڑی کے مقام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و نامزد امیدوار حلقہ این اے 256 میر شفیق الرحمن مینگل کی جانب سے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا وڈھ باڈڑی آمد پر نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا نہایت پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ قافلے میں شامل گاڑیوں پر گل پاشی کی گئی، جبکہ بچوں اور بچیوں نے پھولوں کے خوبصورت گلدستے پیش کر کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، جس سے فضا خوشگوار اور جشن کا منظر پیش کرنے لگی اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آئے۔ قافلے کے راستوں اور قریبی پہاڑی چوٹیوں پر میر شفیق الرحمن مینگل کے محافظ تعینات رہے، جنہوں نے پورے علاقے کو اپنے حصار میں لیے رکھا اور امن و امان کو یقینی بنایا ظہرانے میں مہمانوں کی تواضع روایتی بلوچی پکوانوں سے کی گئی، جن میں خاص طور پر لذیذ سجی، بلوچی کرنو اور دیگر مقامی لوازمات شامل تھے، جنہوں نے مہمان نوازی کی خوبصورت روایت کو اجاگر کیا دورے کے دوران میر شفیق الرحمن مینگل نے نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری قدیم بندوقیں جبکہ نوابزادہ امیر حمزہ زہری کو ایک خوبصورت پالتو گھوڑا بطور تحفہ پیش کیا، جو قبائلی روایات اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پرتکلف ظہرانے اور عزت افزائی پر میزبان میر شفیق الرحمن مینگل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے باہمی محبت، روایت اور سیاسی ہم آہنگی کی عمدہ مثال قرار دیا قبائلی عمائدین سے خطاب اور میر شفیق الرحمان مینگل سے بات چیت کے دوران چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ میر شفیق الرحمان مینگل سے سیاسی و قبائلی وابستگی دہائیوں پرانی ہے کیونکہ میر نصیر مینگل نے وڈھ مثبت سیاست کا آغاز کیا اور تب سے ہی میر نصیر مینگل اور میر شفیق الرحمن سے تعلق جڑا ہے انھوں نے کہاکہ میر شفیق الرحمان مینگل کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت سے تعلق مزید گہرا ہوا یے اور صرف انتخابی عمل میں نہیں علاقائی ترقی کیلئے بھی میر شفیق الرحمان کے ساتھ ہمہ وقت کھڑے رہے گے ظہرانے کے بعد میر شفیق الرحمن مینگل نے نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو جدید اقسام کی بندوقیں بطور تحفہ پیش کیں جبکہ نوابزادہ امیر حمزہ زہری کو ایک اعلیٰ نسل کا گھوڑا بھی بطور تحفہ پیش کیا ظہرانے میں سردار نصر اللہ ساسولی، سردار مہر اللہ قمبرانی، سردار حیات خان ساجدی، میر عبدالنبیزہری، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سردارزادہ نعمت اللہ تمبرانی، سردارزادہ میر ظفر اللہ ساسولی، میر مطیع الرحمن مینگل، میر عبدالقیوم ساسولی، میر عبدالرحمن زہری،میر جمعہ خان شیرانی، میر فیصل زہری، ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری، نصر اللہ شاہوانی،میر عتیق الرحمن ساجدی، اور عبداللہ آزاد سمیت سینکڑوں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں