سردار ذوالفقار احمد مدبر، باوقار اور تجربہ کار سیاستدان تھے، ملکی سیاست میں نمایاں خدمات سرانجام دیں،حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے سابق گورنر پنجاب اور سینیئر سیاستدان سردار ذوالفقار احمد خان کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار ذوالفقار احمد خان کھوسہ ایک مدبر، باوقار اور تجربہ کار سیاستدان تھے، جنہوں نے ملکی سیاست میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ان کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور انہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔حاجی علی مدد جتک نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں