کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوشین 99 نے داؤدی بوہرا کمیونٹی کے لیے اسکیم 33 میں اپنی پروجیکٹ سائٹ پر ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔ تقریب مکمل طور پر ہاؤس فل رہی جبکہ موقع پر ہی مہمانوں نے اپنے ڈریم ہومز کی بکنگ بھی کرائی۔ اسکیم 33 کے پر فضا علاقے جمالی پل اور سمیرا چوک کے درمیان واقع پروجیکٹ سائٹ پر تقریب کو خوبصورتی سے سجایا گیا جہاں مہمانوں کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا تھا، جس نے ماحول کو مزید پُرکشش بنا دیا۔
عشائیے کی میزبانی اوشین 99 کے آفیشل سیلز پارٹنر ادریس کوٹھاری نے کی، جنہوں نے تقریب کا آغاز روایتی دعا سے کیا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ ادریس کوٹھاری نے منیجر سیلز نوید قمر کے ہمراہ ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے منصوبے کی خصوصیات، جدید سہولیات اور خصوصی آفرز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
مارکیٹنگ کنسلٹنٹ عمیر اقبال نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعوتی بوہرا کمیونٹی کا اعتماد حاصل ہونے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک منظم اور کاروباری سوچ رکھنے والی کمیونٹی کا اعتماد اس منصوبے کی کامیابی کا مظہر ہے۔ سی ای او اوشین 99، عمیر جالیا والا نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معیاری طرزِ زندگی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ منصوبہ معیار اور بروقت تکمیل کے عزم کا عکاس ہے۔ پریزنٹیشن کے بعد بڑی تعداد میں مہمان بکنگ آفس پہنچے جہاں انہوں نے اپنی پسند کے فلیٹس کی رجسٹریشن اور بکنگ کروائی، جو کہ غیر معمولی دلچسپی اور اعتماد کی عکاسی ہے۔ تقریب کا اختتام مہمانوں کے لیے پرتعیش عشائیے پر ہوا جبکہ سینئر ٹی وی میزبان نازیہ ملک نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔
داؤدی بوہرا کمیونٹی کے معززین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور منصوبے کو سراہا۔
اوشین 99، صدیق سنز گروپ کا ایک مکس یوز ڈیولپمنٹ منصوبہ ہے، جو پاکستان کے نمایاں صنعتی و کاروباری گروپس میں شمار ہوتا ہے اور ٹیکسٹائل، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیل سمیت مختلف شعبوں میں سرگرم ہے، جبکہ اوشین مال اور ٹاور جیسے نمایاں منصوبے بھی اس کے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔

