ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے، مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اب بھی دوبارہ مذاکرات کے امکانات موجود ہیں، حالیہ مذاکرات کے بعد اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اب تک کوئی منفی بات سامنے نہیں آئی، بلکہ صرف مثبت پیش رفت ہی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ آئندہ خطے کے فیصلے پاکستان کرے گا؟ اس پر انہوں ںے کہا کہ فیصلے اللہ تعالیٰ کی ذات کرتی ہے۔ بھارت سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے تنقیدی انداز میں کہا کہ وہاں بے چینی پائی جا رہی ہے اور مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

وزیرِ دفاع کے مطابق خطے میں جاری سفارتی عمل مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور مذاکرات کے تسلسل سے امن و استحکام کے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں