کراچی (اسٹاف رپورٹر)فرنیچر کی دنیا کا ایک بڑا نام ”دی روشانز” کی ایک اور نئی آؤٹ لیٹ اسلام آباد کا آغاز ہو گیا جس کی کی شاندار افتتاحی تقریب گولڑا مارکیٹ، سی سی سی پلازا اسلام آباد میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وزیرِ اعظم پاکستان اور موجودہ رکنِ قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف تھے، جنہوں نے ربن کاٹ کر آؤٹ لیٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اس موقع پر افتتاحی کیک بھی کاٹا گیا۔ مہمان خصوصی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ فرنیچر انسانی زندگی میں آرام، سہولت، اور جمالیاتی حسن کے لیے ناگزیر ہے، جو گھر یا دفتر کی فعالیت کو بڑھاتا ہے۔ یہ جسمانی سکون فراہم کرنے، اشیاء کو منظم رکھنے، اور ماحول کو پرکشش بنانے کا کام کرتا ہے۔ پائیدار فرنیچر نہ صرف طویل مدتی استعمال کی قدر فراہم کرتا ہے بلکہ جگہ کے بہترین استعمال اور طرز زندگی کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مہمان اعزازی اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار طاہر نے کہا کہ دی روشانز آؤٹ لیٹ جدید ڈیزائنز، معیاری فرنیچر اور بہترین خدمات کی فراہمی کے عزم کے ساتھ اسلام آباد کے عوام کے لیے ایک اہم اضافہ ہے۔ تقریب میں مہمانانِ اعزازی کے طور پر صدر انجمنِ تاجران اجمل بلوچ، اور چیئرمین آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن زاہد حسین سمیت دیگر معززین ثاقب منیر، خواجہ شہزاد، عابد منیر، چوہدری اشتیاق، طارق شاہ، نعمان عباسی اورحسیب اخلاق نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کاروباری ترقی، جدت اور تاجر برادری کے ساتھ مضبوط تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔تقریب کے آخر میں دی روشانز کے سی ای او رانا وحید مراد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مہنگائی کے اس دور میں صارفین کو سستا مگر معیاری فرنیچر فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔مہمانوں اور شرکاء نے اس خوشی کو بھرپور انداز میں منایا اور تقریب کے اختتام پر نئے آؤٹ لیٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس اقدام کو مقامی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

