وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ مفت دینے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کر دیا۔

مریم نواز شریف نے کاشتکار سے 3500 فی من گندم فوری شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

فیصلے کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پرچیز سینٹر سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ دیا جائے گا۔

کسان کارڈ ہولڈرز کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، 3500 روپے کے نرخ پر گندم خریداری کے 72 گھٹنے کے اندر کاشتکار کو ادائیگی ضروری قرار دے دی گئی۔

صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر اسٹریٹجک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جس سے گندم خریداری کے امور کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے تاریخ ساز پراجیکٹس پر 88 فیصد کسانوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ’’ورک ود پنجاب گورنمنٹ‘‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کے تحت ایگریکلچر گریجویٹ سمیت دیگر کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

کسان کارڈ سے 100ارب روپے کے قرضوں کے اجراء کا ریکارڈ، 99 فیصد وصولی کاریکارڈ بھی بن گیا۔

کسان کارڈ کے ذریعے 9لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رجسٹریشن جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 30 ہزار ٹریکٹرز کا ہدف ہے، 20 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو مل گئے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ گرین ٹریکٹر اسکیم اور ایگریکلچر میکانائزیشن کی وجہ سے مقامی انڈسٹری فروغ پانے لگی۔ ڈسکہ میں ہارویسٹر کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے لوکل مینوفیکچرز بھی سرگرم عمل ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔ دو سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حقیقی زرعی انقلاب لانے کا اعزاز حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں