بلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالہادی ترین کی بطور چیئرمین بلوچستان سروس ٹربیونل تعیناتی کو کالعدم قرار دیدیا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے ایک اہم آئینی درخواست (سی پی نمبر 444/2026) پر فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین بلوچستان سروس ٹربیونل کی تعیناتی کے معاملے میں بڑا حکم جاری کر دیا۔چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل بینچ نے ریکارڈ اور قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد پٹیشن کو منظور کر لیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ متنازعہ نوٹیفکیشنز، بشمول نوٹیفکیشن نمبر 22-180(13)/2012/SO-I(S&GAD) مورخہ 13 ستمبر 2025 اور دیگر متعلقہ احکامات، کو کالعدم قرار دے کر ایک طرف رکھ دیا.فیصلے کے نتیجے میں نصیب اللہ ترین کی بطور چیئرمین بلوچستان سروس ٹربیونل تعیناتی (نوٹیفکیشن نمبر S&GAD/S-IV/2(6)/2023/146-256 مورخہ 2 مئی 2023) کو بحال کر دیا گیا۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ عبدالہادی ترین کی بطور چیئرمین بلوچستان سروس ٹربیونل تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، اور انہیں فوری طور پر عہدے کا چارج چھوڑنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کے لیے 21 اپریل 2026 کی تاریخ مقرر کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں