ربوں روپے خرچ کرنے کے باوجودبچوں کوسرکاری سکول میں درسی کتب نہ پہنچناتعلیم دشمنی،ذمہ داران کیخلاف کاروائی کی جائے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ (این این آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجودبچوں کوسرکاری سکول میں درسی کتب نہ پہنچناتعلیم دشمنی وبدعنوانی اورنااہلی ملوث ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے وزرا وبیوروکریسی کے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھتے توحالات ٹھیک ہوتے۔شراب خانے بناکرہمارے نوجوان نسل کو تباہ کیے جارہے ہیں۔گوادرمیں شراب خانے بندکیے جائے نہیں توخودتوڑدونگا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کوتعلیم،علاج،سہولیات،ترقی اور امن وخوشحالی سے دورکرنے والے ہمارے دشمن ہیں۔سرکاری سطح پرروزگار نوکری پڑھیلکھے اہل غریب نوجوانوں کے پہنچ دورہوگیاہے بلوچستان میں معیاری تعلیم،بہترین علاج،تجارت اورامن وامان یہاں کے عوام کاحق ہے مگروفاق کے طاقتورطبقات بلوچستان کے عوام کوہرخوشحالی ترقی، جمہوری مذاہمت سے دور کررہے ہیں پہاڑوں پرجانے کی راہ ہموارجبکہ تعلیم،ترقی،امن سمیت جمہوری،پرامن جدوجہدکیراستے میں رکاوٹیں کھڑے کیے جارہے ہیں۔حکومت واداروں کے خیال میں بلوچستان میں پہاڑوں پر جانے والے توبالکل غداروملک دشمن اورپرامن جمہوری جدوجہد والے بھی ٹھیک نہیں وہی ٹھیک ہیں جواداروں مسلط طاقتورطبقات کی جی حضوری یس بوس کرتے ہوئے ہرحکم وآرڈرمانتے ہیں۔جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے مسائل کاحل ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ایک پرامن ترقی یافتہ بہترین بلوچستان کی راہ ہموار ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں