عالمی سطح پر مستقل امن کیلئے پاکستان کے تاریخی کردار کا اعتراف ملک کیلئے اعزاز ہے،چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(این این آئی) فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کرم نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مستقل امن کیلئے پاکستان کے تاریخی کردار کا اعتراف ملک کیلئے اعزاز ہے جنگ بندی میں توسیع پاکستان بلکہ دنیا بھر کیلئے بڑی کامیابی ہوگی،پاکستان کا امریکہ اور ایران کو صلح کے لئے بٹھانا تاریخی لمحہ ہے اسلام آباد میں ایران اورامریکہ دوبارہ مذاکرات پاکستان کے پرخلوص کردار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے معرکہ حق میں کامیابی کے بعد عالمی سفارتی، علاقائی محاذ پر بڑی عزت اور کامیابی دی ہے ایران،امریکہ جنگ میں ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششیں حوصلہ افزاء ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ مذاکرات وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی موثرقیادت کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے پوری دنیا پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی جس کو اسحاق ڈار سب نے کامیابی سے نبھایا، کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے جو پاکستانی عوامی کیلئے بڑے فخر کی بات ہے اقوا م متحدہ سمیت عالمی ادارے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور حالیہ دنوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بھی اہم سفارتی کوششیں کی گئی ہیں پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان رابطے بحال کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں پل کا کردار ادا کیااور پاکستان ایک بار پھر عالمی سطح پر امن کے سفیر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اورایران کا پاکستان میں مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ اور ممکنہ معاہدہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں