کوئٹہ +اسلام آباد(این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے جمعہ کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمنٹ نے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان بالخصوص بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت کا ملک بھر سے غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹرسردار محمد عمر گورگیج،چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری،سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو،سینیٹر بلال مندوخیل، حسنیٰ بانو، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی،رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ،صوبائی وزرا میر صادق عمرانی،ظہور بلیدی، بخت کاکڑ،حاجی علی مدد جتک،پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی،میر اصغر رند،مینامجید،اسفند یار کاکڑ،فیصل جمالی،صمد گورگیج مشیربلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری، رکن اسمبلی عبیداللہ گورگیج،بابا غلام رسول عمرانی،شہناز عمرانی، سابق صوبائی وزیر علی حسن زہری،پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑ،میرنعمت اللہ زہری اوردیگر نے شرکت کی۔

