کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ سے حاجیوں کو لیکر پہلی حج پرواز 21اپریل کی صبح 5بجکر44پر روانہ ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان سے300 حاجیوں کو لیکرپہلی حج پرواز 21اپریل کی صبح 5بجکر45منٹ پر روانہ ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ سے 15پروازوں کے ذریعے 4487عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

