رانا عزیز الحسن مسلم کانفرنس سندھ سرکل کراچی کے صدر نامزد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم کانفرنس ریاست جموں و کشمیر نہ صرف ایک قدیم سیاسی جماعت ہے بلکہ اسے پہلی پاکستان حامی جماعت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اسی جماعت نے 1932 میں الحاقِ پاکستان کا نعرہ بلند کیا تھا۔مسلم کانفرنس اپنے پارٹی دستور کے مطابق ہر تین سال بعد خفیہ رائے شماری کے ذریعے باقاعدہ جماعتی انتخابات کا انعقاد کرتی ہے۔ مرکزی جماعتی تنظیم کی موجودہ مدت، دستور کے مطابق، 2023 سے 2026 تک مقرر ہے۔مسلم کانفرنس سندھ سرکل کراچی کے صدر محترم عبدالرشید ڈار، جن کی مدتِ صدارت 2026 تک جاری رہنی تھی، گزشتہ دنوں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کے بعد پارٹی قیادت نے بقیہ مدت کے لیے محترم رانا عزیز الحسن کو سندھ سرکل کراچی کا صدر نامزد کر دیا ہے۔پارٹی رہنماؤں نے مرحوم عبدالرشید ڈار کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی و تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر نئی قیادت سے امید ظاہر کی گئی کہ وہ جماعتی امور کو احسن انداز میں آگے بڑھائیں گے۔رانا عزیز الحسن مسلم کانفرنس میں شروع دن سے ایک متحرک سیاسی کارکن کے طور پر سرگرم رہے ہیں اور سیاسی و سماجی میدان میں اپنی خدمات انجام دیتے آئے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے ہوئے کشمیر کاز کو مزید اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں